ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں انگلینڈ سے شکست کے باوجود نیپال کی ٹیم نے سب کے دل جیت لیے۔
نیپال کی جانب سے بہترین مقابلے کے بعد سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے اپنی خدمات نیپالی ٹیم کو پیش کر دیں۔
ایکس پر جاری پیغام میں ڈیل اسٹین نے لکھا کہ نیپال اگر کبھی بھی ضرورت پڑے تو میں اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
واضح رہے ممبئی میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے نیپال کو 185 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم نے خوب مقابلہ کیا اور ہدف کے تعاقب میں 180 اسکور کئے۔
Nepal
I offer my services to you if you ever need em!
Up, up and UP!— Dale Steyn (@DaleSteyn62) February 8, 2026
سابق بھارتی بلے باز یووراج سنگھ نے بھی نیپال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف ڈٹے رہے اور آخری گیند تک مقابلہ جاری رکھا ۔
Huge respect to Nepal🇳🇵Took on one of the best teams in the world, stayed in the fight till the very last ball and showed what belief and heart can do! 🫡 This is how teams grow and this is how champions rise 👏🏻 The cricketing world is watching!#ENGvsNEP #ICCT20WORLDCUP…
— Yuvraj Singh (@YUVSTRONG12) February 8, 2026
