پی ایس ایل مینجمنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی۔

نیلامی میں حصہ لینے والی کپمنیاں
ملتان سلطانز کی فرنچائز کے حصول کے لیے پانچ کمپنیوں کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا ہے۔
ان میں علی ترین بھی شامل ہیں جو گذشتہ برس فرنچائز چھوڑنے کے بعد ایک بار پھر اسے واپس حاصل کرنے کے لیے میدان میں آئے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اہم کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرلیا
علی ترین کے علاوہ والی ٹیک اور ایم نیکسٹ اینک بھی نیلامی کے عمل میں شریک ہیں۔ یہ دونوں کمپنیاں گذشتہ ماہ حیدرآباد اور سیالکوٹ فرنچائز کی نیلامی میں حصہ لے چکی ہیں مگر ناکام رہی تھیں۔
اس کے علاوہ سی ڈی وینچر اور پارٹیکل ایگنائٹ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کی نیلامی میں شامل ہونے والی نئی کمپنیاں ہیں جس سے اس بار مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے۔
