وزیراعلیٰ پنجاب نےراجن پورمیں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کردیا،اس موقع پرانہوں نے 3سے5ایکڑسرکاری زرعی زمین غریبوں کو دینے کا بھی اعلان کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجن پور کا نقشہ بدلنے کا مشن شروع ہوچکاہے،راجن پور میں اب ترقیاتی کام ہوں گے،خواہش تھی راجن پور کیلئے کچھ کروں،راجن پور نوازشریف اور مریم نوازکےدل سے دور نہیں۔

پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیح ہے،ن لیگ پرصرف لاہورمیں ترقیاتی کام کرنے کا الزام ہے،راجن پور دہائیوں سےپسماندہ ہےمگر اب ایسانہیں ہوگا،وہ بسیں جولاہور کی سڑکوں پر ہیں اب وہ راجن پور میں ہوں گی۔
پنجاب کےدورافتادہ اضلاع میں بھی الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں،الیکٹرک بسوں کا جال پورے پنجاب میں پھیلایاجارہاہے،بسوں کےمعیار اورکرایوں میں عوام کوریلیف فراہم کریں گے۔
دسمبر تک ہر ضلع میں جدید ترین الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی، مریم نواز
راجن پور کیلئے15بسیں آئی ہیں ،کوئی ضلع پیچھے نہیں رہےگا،جوجنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ لگاتے تھے انہوں نے کچھ نہیں کیا،راجن پور کواب لاہوراوراسلام آبادجیسی سہولیات فراہم ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 1500الیکٹروبسیں مزید آرہی ہیں،سال کےاندر پنجاب کی ہرتحصیل میں گرین بس چلےگی،طلبہ اورشہریوں کیلئے سستی اورمعیاری سفری سہولت کاآغاز ہوگیاہے۔
الیکٹرو بس کا کرایہ صرف 20روپےہوگا،کسان کارڈ کےذریعے کاشتکاروں کوبلاسود قرضوں کی فراہمی جاری ہے،ہمیں جعلی حکومت کہنے والوں نے اپنے صوبے کیلئے کیاکیا؟
پنجاب کےتمام ڈویژنز میں الیکٹرک بسیں چلیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ
حقیقی حکومت کا صوبہ صرف 13سال سے زوال کاشکارکیوں ہے؟جعلی حکومت صوبے کا امن کھاجاتی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کسی بچی نے پوچھا آپ نے ہمارے لیے کیاکیا؟وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجائے کہ ترقیاتی کام گنواتے،کہاآپ اپوزیشن سے تونہیں۔
جیل میں بیٹھا شخص کہتاہے بچوں پاکستان نہ آنا،کہیں گرم ہوانہ لگ جائے،ووٹر کے بچے جیل اوراپنےبرطانیہ میں ہیں،خیبرپختونخوا میں لوگوں سے کہاجاتاہے کہ آپ کو شعوردیا،کیا غریب کا شعورسےکام چلے گا؟خیبرپختونخوا کےلوگ سستی روٹی مانگتے ہیں،جعلی حکومت بے حس ہوتی ہے۔
مجھے بھاٹی گیٹ واقعے پربےچینی تھی ،میں نےمتعلقہ حکام کو بلا کرکہا جن کو کام نہیں کرنا وہ چھوڑدیں۔
