پاکستان کی معروف اداکارہ لائبہ خان اپنی شادی کی تقریبات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، خاص طور پر ان کی بارات کی تقریب نے مداحوں اور میڈیا کی توجہ حاصل کی۔
لائبہ خان، جن کے سوشل میڈیا پر چار ملین سے زائد فالوورز ہیں، انہوں نے شادی کی خوشیوں کے لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے، جن میں ان کی بارأت کا گلیمرس اور دلکش انداز خاص طور پر نمایاں رہا۔
لڑکوں کو سنجیدگی سے نہ لیں: ہانیہ عامر کا لڑکیوں کو مشورہ

انہوں نے بارأت کے دوران سرخی مائل ریڈ لہنگا پہنا تھا، جس پر سنہری ٹیلا اور دبکہ کا خوبصورت کام کیا گیا تھا، اور ساتھ میں روایتی زیورات بھی زیب تن تھے۔ ان کا یہ لباس تقریب کا سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے 27 جنوری کو انسٹاگرام پر مدینہ منورہ میں ہونے والے نکاح کی تصاویر شیئر کرکے بتایا کہ ان کا نکاح 11 جنوری کو مدینہ میں ہوا تھا۔
خواتین کے لباس پر بہروز سبزواری کا بیان، نادیا خان کا طنزیہ ردِعمل سامنے آ گیا

لائبہ کی شادی کی تقریبات زیادہ تر نجی رہیں اور صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ مہندی اور قوالی کی تقریبات حال ہی میں کراچی میں منعقد ہوئیں، جن میں تفریحی صنعت کی چند معروف شخصیات، جیسے فروز خان اور طوبہ انور نے شرکت کی۔
منگل کو لائبہ خان نے اپنی بارات کی تصاویر شیئر کیں، جو کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وہ سرخ عروسی لہنگا زیب تن کیے ہوئے نظر آئیں، جس پر سنہری ٹیلا اور دبکہ کا خوبصورت کام تھا، اور ان کا عروسی انداز جنوبی ایشیائی ثقافت کی عکاسی کرتا تھا۔

لائبہ خان نے شادی کے رسمی لمحات شوہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی۔ مداحوں نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھرپور انداز میں سراہا اور تبصروں میں ان کی خوبصورتی، اسٹائل اور شادی کی شاندار ترتیب کو خاص طور پر پسند کیا۔
