گورنر اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک تمام نوٹوں کے نئے ڈیزائن تیار کر لیے گئے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس حوالے سے تجاویز وزارتِ خزانہ کو بھیج دی گئی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کی کسی تجویز پر غور نہیں کیا جا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے نوٹوں پر مرکزی بینک نے تفصیلی کام کیا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک بورڈ سے منظوری لے کر معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
سونے کی قیمت نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے نوٹوں میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ جعلی کرنسی کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے، ان کا کہنا تھا کہ نئے نوٹوں سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے۔
