کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی منڈی میں سونےکی قیمت کریش کرگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سونے کی فی اونس قیمت میں تقریباً 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ٹریڈنگ کے دوران سونا 458 ڈالر کمی کے ساتھ 4435 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
واضح رہے عالمی منڈی میں چند دنوں کے دوران سونا ایک ہزار ڈالر فی اونس سستا ہوا ہے۔
دوسری جانب آج پاکستان میں سونا 21 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے،جس کے بعد سونے کے نئے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہو گئے ہیں۔
سونے کی قیمت سے متعلق نئی پیشگوئی
جون 2026 تک عالمی سطح پر سونے کی قیمت کہاں تک جائیگی؟نئی پیشگوئی کردی گئی۔
یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ (UBS) نے پیش گوئی کی ہے کہ 2026 کے وسط تک عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ہزار 200 ڈالر کی بلند ترین سطح تک جاسکتا ہے۔
قبل ازیں عالمی مالیاتی ادارے گولڈ مین سیچز(Goldman Sachs) نے سونے کی قیمت سے متعلق پیش گوئی کی تھی جس کے مطابق 2026 کے اختتام تک فی اونس سونے کی قیمت 5,400 ڈالر تک جاسکتی ہے۔
