آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کے باوجود بھارتی ٹیم کو سری لنکا جانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات کے دوران بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ ہوا۔
پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود بھارتی ٹیم کو کولمبو جانا پڑے گا، پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈول ہے۔
Men's T20 World Cup 2026 | India will travel to Sri Lanka on 15th February and follow ICC protocol. They will practice as per schedule, do a press conference and reach the stadium according to time and wait for the match referee to call off the match: BCCI Sources
— ANI (@ANI) February 1, 2026
پاکستان کے انکارکے باوجودبھارت کو 2 پوائنٹس کیلئے کولمبو جانا پڑے گا، بھارتی ٹیم کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہو گا اور میچ منسوخی کے آفیشل فیصلے کا انتظارکرنا ہو گا۔
آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ریکارڈز کے انبار لگ گئے، تاریخ رقم
جب میچ آفیشل میچ منسوخ کرنے کا اعلان کریں گے تو اس وقت ہی بھارت کو دو پوائنٹس ملیں گے۔
حکومت پاکستان نے بھارت سے میچ کا بائیکاٹ کافیصلہ بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا ہے۔
