امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سنجیدگی سے امریکا کے ساتھ بات کر رہا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے ایران ایسا معاہدہ کرے گا جو قابل قبول ہو، ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہم کیوبا کے ساتھ ایک معاہدہ طے کرنے جا رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا چین کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے تو ہم بہت بڑا اور ٹھوس اقدام کریں گے، وینزویلا کے تیل سے منافع کے حصے پر ابھی امریکا نے بات نہیں کی۔
امریکا کا مختلف فیکٹری ملازمتوں کیلئے ویزوں کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ سے متعلق مذاکرات شروع ہیں، معاملہ کافی حد تک طے پا گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت ایران سے تیل خریدنے کے بجائے وینزویلا کا تیل خریدے گا۔
