ملک میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے تین فروری تک بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شمالی بلوچستان اور شمالی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش اور برفباری کا امکان ہے،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آج بادل کہاں کہاں برسیں گے، بڑی پیشگوئی
ان دنوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
