پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ کے تنازع میں بھارت کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی۔
عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عالمی ثالثی عدالت نے کہا کہ بھارت 9 فروری تک بگلہیار اور کشن گنگا کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو با ضابطہ وجہ بتانا ہو گی۔
وادی تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع
عدالت نے کہا کہ پاکستان 2 فروری تک واضح کرے وہ کون سی دستاویزات چاہتا ہے، کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی۔
