سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اوربے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،وادی تیراہ میں دہشتگردوں کیخلاف صرف خفیہ اطلاعات پر آپریشن ہو رہے ہیں۔
سیکیورٹی حکام نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ کے دوران سوالات کے جواب دیے اور بتایا گیا کہ 3سال سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن ہو رہے ہیں۔
وادی تیراہ میں آپریشن نہیں ہونا چاہئے ، مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کیا جائے ، سہیل آفریدی
دہشتگردی کیخلاف سب سے مؤثر طریقہ خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرناہے،دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیاں کی جارہی ہیں،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وادی تیراہ میں کہیں بھی فوج کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا،وادی تیراہ کے داخلی و خارجی راستوں پر نہ ہی کوئی چیک پوسٹ لگائی گئی ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے کسی طرح بھی مناسب نہیں۔
دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے،فوج اور عوام کے رشتہ میں کوئی بیانیہ دراڑ نہیں ڈال سکتا،قبائلی عوام کی مشاورت سے ہی تمام فیصلے کیے جاتے ہیں۔
وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، معمول کی نقل مکانی ہے، خواجہ آصف
مشاورت میں ہمیشہ مقامی حالات اور روایات کو مد نظر رکھا جاتا ہے،بلوچستان میں فتنہ الہندوستان عوام کی سہولتوں اور ترقی کے دُشمن ہیں ،احساس محرومی کا نعرہ لگا کر دہشتگردی کرنے والوں کو بلوچستان کے عوام پہچان چُکے ہیں۔
