واشنگٹن، امریکی عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ امریکا نے اضافی بحری جنگی جہاز مشرق وسطیٰ بھیج دیا ہے۔
یو ایس ایس ڈیلبرٹ ڈی بلیک نامی یہ جنگی جہاز مشرق وسطیٰ کی حدود میں داخل ہو چکا ہے۔ اس اقدام کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی لڑاکا طیارہ بردار بحری بیڑے سمیت جنگی جہازوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگرایران نے معاہدہ نہ کیا تواگلا حملہ کہیں زیادہ شدید ہوگا، امریکی بیڑے کی طاقت بھرپور ہے اورواضح مقصد کے ساتھ پیش قدمی کررہا ہے۔
ٹرمپ کا بڑا اعلان، وینزویلا کی فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ
امریکی صدرنے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ بحری بیڑا وینزویلا میں بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا ہے اوراس کی موجودگی ایران کے لیے ایک طاقتور پیغام ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیڑے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی طاقت کو بڑھانے اورایران کے ممکنہ خطرات کے خلاف چوکسی کے طورپرتعینات کئے گئے ہیں۔
امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ بیڑے کی تعیناتی خطے میں سلامتی اوراستحکام کے لئے ضروری ہے جبکہ ایران کو بھی اس بیڑے کی موجودگی سے خبردارکیا گیا ہے۔
