پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان سنبھال لی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کی کمان سنبھال لی ہے، چینج آف کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز آف کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران پاک بحریہ کے کموڈور محمد یاسر طاہر نے رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور سے کمانڈ باضابطہ طور پر سنبھالی۔ اس موقع پر کموڈور محمد یاسر طاہر نے کہا کہ پاک بحریہ اس باوقار اور اعزاز یافتہ ذمہ داری کو بخوبی نبھانے اور خطے میں بحری سلامتی کے فروغ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے تحت غیر قانونی بحری سرگرمیوں کا مؤثر مقابلہ کیا جائے گا جبکہ اہم سمندری رابطوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مسلح افواج وطن کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل
آئی ایس پی آر کے مطابق سی ٹی ایف 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے، اس ٹاسک فورس کا بنیادی مشن سمندر کے راستے ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا اور ناکام بنانا ہے۔
ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس 150 کا آپریشنل دائرہ بحر ہند، بحیرہ عرب اور گلف آف عمان تک پھیلا ہوا ہے۔
