ایف بی آر کے ماتحت تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز 31جنوری کو کھلے رہیں گے۔
ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہفتہ کو دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تمام فیلڈ دفاتر ہفتہ کو نارمل اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔
ایف بی آر ٹیکس وصول کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس عائد کرنے کی توثیق کردی،سپر ٹیکس عائد کرنے سے 300 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔
ایف بی آرکی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیکس کے معاملات کی وکیل عاصمہ حمید نے دلائل پیش کیے، عدالت نے ٹیکس دہندگان کی اپیلیں مسترد کر کے دفعہ 4بی کو آئینی طور پر جائز قرار دیا۔
وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح کم کرنے کی ہدایت کردی، چیئرمین ایف بی آر
عدالت نے قرار دیا کہ ٹیکس 2022 کیلئے دفعہ 4سی کے تحت سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہوگی ،عدالت نے تیل اور گیس تلاش کرنے والی پیٹرولیم کمپنیوں کو نئے نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا۔
بینکنگ کمپنیوں پر سپر ٹیکس 2023 اور اس کے بعد کے سالوں کیلئے قابل اطلاق ہوگا۔
