ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ہماری بہادرمسلح افواج اپنی زمین کا دفاع کرنے کے لیے تیارہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا فوری اور طاقتور جواب دینے کے لیے تیارہیں،12روز کی جنگ کے بعد ہم بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتےہیں۔
سعودی عرب کا ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مسترد کرنے کا اعلان
علاوہ ازیں ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا،فوجی مشقوں کے تناظر میں فضائی حدود کا نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے اطراف پرواز 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے نیچے نہ کی جائیں، مشقیں 9 کلو میٹر کی حدود میں ہوں گی۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کردیں گے،امریکی صدر گفتگو زیادہ کرتے ہیں، جنگ کا فیصلہ تو میدان میں ہوگا۔
ایران پر حملہ ہوا تو ہمارا ردعمل تاریخی اور بے مثال ہوگا، ایرانی مشن
قبل ازیں امریکی صدرکا کہنا تھا کہ ایران کی طرف بہت بڑا بحری بیڑہ بڑھ رہا ہے، وینزویلا کی طرح اب بھی مکمل طور پر تیار ہیں، ضرورت پڑی تو طاقت اور تشدد کے ساتھ بھی مشن پورا کریں گے۔
