وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس عائد کرنے کی توثیق کردی،سپر ٹیکس عائد کرنے سے 300 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔
ایف بی آرکی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیکس کے معاملات کی وکیل عاصمہ حمید نے دلائل پیش کیے، عدالت نے ٹیکس دہندگان کی اپیلیں مسترد کر کے دفعہ 4بی کو آئینی طور پر جائز قرار دیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کو درست قرار دے دیا
عدالت نے قرار دیا کہ ٹیکس 2022 کیلئے دفعہ 4سی کے تحت سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہوگی ،عدالت نے تیل اور گیس تلاش کرنے والی پیٹرولیم کمپنیوں کو نئے نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا۔
بینکنگ کمپنیوں پر سپر ٹیکس 2023 اور اس کے بعد کے سالوں کیلئے قابل اطلاق ہوگا۔
