چینی روزنامہ بھی ستھرا پنجاب پروگرام کا معترف ہوگیا،سرمایہ کاروں نے منصوبےمیں دلچسپی کا اظہار کردیا۔
چائنہ ڈیلی کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کلائمیٹ اسمارٹ اربن گورننس کی بہترین مثال ہے، مریم نواز کی قیاد ت میں ستھرا پنجاب پروگرام کو اتھارٹی کا درجہ دیا گیا۔اتھارٹی ویسٹ ٹو انرجی ٹیکنالوجی کیلئے چین اور جاپان کے ماڈلز کا جائزہ لے رہی ہے۔
ستھرا پنجاب منصوبے کی دنیا میں دھوم، برطانیہ میں بھی ماڈل بن گیا
ڈی جی کا کہنا ہے کہ ویسٹ پراسیسنگ، ری سائیکلنگ اور انرجی ریکوری سلوشنز کیلئے چین کا خیر مقدم کرتے ہیں،صوبائی وزیرذیشان رفیق نے کہا کہ پلانٹس لگانے سے سستی گھریلو گیس اور کھیتوں کیلئے فرٹیلائزر مہیا ہو سکے گا۔
سیکریٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام روزگار کے مواقع اور پبلک ہیلتھ میں بہتری مہیا کر رہا ہے،پنجاب نے چائنہ انویسٹمنٹ فورمز کے ذریعے گرین انفراسٹرکچر کےماہرین کوسرمایہ کاری کیلئےمدعو کیا۔
