انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میچ میں کیوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 28.3 اوورزمیں 110 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی اورپاکستان کو جیت کے لئے 111 رنزکا ہدف ملا، جسے قومی ٹیم نے 18ویں اوورمیں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ہیوگو بوگ 39 رنزبنا کرنمایاں رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹرخاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
کلارک نے 17، جونز نے 15، ہنٹر نے 13 اور سیم سن نے 10 رنز بنائے جبکہ باقی تمام بیٹرزڈبل فگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو بڑی یقین دہانی کرادی
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے شانداربولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، علی رضا نے 3 کیوی بیٹرزکو آؤٹ کیا جبکہ محمد صیام اورمومن قمرنے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے بیٹرسمیرمنہاس نے شانداراورذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی، جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ عثمان نے 15، حمزہ نے 8 رنز بنائے جبکہ فرحان یوسف 11 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کلارک اور ہیریسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی مگروہ پاکستان کی فتح کو روکنے میں ناکام رہے اس کامیابی کے بعد سپر سکس مرحلے میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔
