کراچی: سندھ حکومت نے آٹے کی نئی قیمت کا تعین کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، آٹے کی فی کلو ریٹیل قیمت 107 روپے مقرر کی گئی ہے۔
10 کلوآٹے کے تھیلے کے نرخ 1070 روپے مقررکئے گئے ہیں، آٹے کی ایکس مل فی کلو قیمت 104 روپے جبکہ 10 کلو تھیلا 1040 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں آٹے کی قیمت 142 سے 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈھائی نمبر فائن آٹا ڈیڑھ سو روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔
نئے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مرحلے میں داخل، اسٹیٹ بینک
پشاور میں آٹا 150 سے 160 روپے فی کلو جبکہ کوئٹہ میں فی کلو آٹا ڈیڑھ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
