خیبرپختونخوا: شدید برفباری کے باعث نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
این ایچ اے نے شدید برف باری کے باعث این 45، این 145، این 95 اور این 90 پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور برف باری والے علاقوں میں گاڑیوں پر ‘گرپ چینز’ کا استعمال یقینی بنائیں۔ دیر، چترال، سوات اور شانگلہ کی شاہراہوں پر برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
این ایچ اے نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں، این ایچ اے کی ٹیمیں اور بھاری مشینری حساس مقامات پر تعینات ہیں، صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔
ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی
این ایچ اے کا کہنا ہے کہ دورانِ سفر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں این ایچ اے کے فیلڈ اسٹاف سے فوری رابطہ کریں یا ٹریفک ہدایات پر عمل کریں۔

