ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (ڈی اے ای) ڈپلومہ کے داخلے کے قوانین میں ترمیم کر دی گئی۔ اب آرٹس مضامین کے ساتھ میٹرک پاس طلبا بھی ڈی اے آئی میں داخلہ لے سکیں گے۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اجلاس وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت ہوا ، جس میں بورڈ کے 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری
اجلاس میں پچھلے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور کئی اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔ ریٹائرڈ ملازمین کے فیملی پنشنرز کے لیے کورنگ پنشن پر 50 فیصد میڈیکل الاؤنس کی منظوری دی گئی۔
