امریکہ کے مختلف شہروں میں شدید سردی اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شکاگو میں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری تک گر گیا ہے، جس سے شہریوں کو سخت سردی اور زندگی کے معمولات متاثر ہونے کا سامنا ہے۔
امریکہ کے مشرقی حصے میں برفباری بھی شدید رہی۔ فلاڈیلفیا میں 9 انچ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی، نیویارک سٹی کے سنٹرل پارک میں 11 انچ اور بوسٹن میں 16 انچ سے زائد برفباری نوٹ کی گئی ہے۔
ملک میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ داخل، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
برفباری کے باعث نقل و حمل متاثر ہوئی اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری کے دوران بیرونی سرگرمیوں میں احتیاط برتی جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
