سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
این اے 2 سوات 1 سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان کے خلاف مقدمہ عدالتی احکامات کے تحت تھانہ کوکارئی میں درج کیا گیا، جس میں ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز خطاب کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فراڈ کیس ، مسلسل غیر حاضری پر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری
پولیس حکام کے مطابق درج مقدمے میں بغاوت، اشتعال انگیزی اور امن عامہ میں خلل کی دفعات شامل ہیں، درخواست گزار ساجد علی نے اندراج مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
