چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا،احتجاج سے متعلق تمام آپشنز وزیراعظم کے سامنے رکھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی،وزیر اعظم کو آئی سی سی معاملے پر بریف کیا،وزیراعظم نے تمام آپشنز کو سامنے رکھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کی۔
Had a productive meeting with the Prime Minister Mian Muhammad Shahbaz Sharif. Briefed him on the ICC matter, and he directed that we resolve it while keeping all options on the table. It was agreed that the final decision will be taken either on Friday or next Monday. pic.twitter.com/6SOvNdLceW
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 26, 2026
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی ، جس میں ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق مشاورت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہوگا۔
ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ،پاکستانی حکومت جو فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے تمام آپشنز رکھ دئیے ہیں ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مؤقف اور پاکستان کے آپشنز پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دیگر شراکت داروں سے بھی مشاورت کرینگے،وزیراعظم شہباز شریف کو وزیر داخلہ نے تمام تر صورت حال پر اعتماد میں لیا۔قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق وزارت خارجہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
