اسٹیٹ بینک کل بروز سوموار کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، گورنراسٹیٹ بینک پریس کانفرنس کےذریعےبنیادی شرح سود کا اعلان کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں کل صبح ساڑھے 10بجےمانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا،مانیٹری پالیسی کمیٹی بنیادی شرح سودکےحوالےسےحتمی فیصلہ کرے گی۔
نئے نوٹ تیار، اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
اس وقت بنیادی شرح سود10.5فیصدہے،گزشتہ اجلاس میں شرح سود 50بیسززپوائنٹس کم کیا گیا تھا، مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے آئندہ 2ماہ کیلئےشرح سود کا اعلان کیا جائے گا۔
اجلاس میں درآمدات، برآمدات، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ، تجارتی اورمالیاتی خسارہ کےاعدادوشمارکا جائزہ لیا جائیگا، ترسیلات، زرمبادلہ کےذخائر، فصلوں کی پیداوار،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
