پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی 11 فروری کو ہوگی،کھلاڑیوں کی ٹاپ بریکٹ میں کم از کم اضافی بولی 15 لاکھ روپے ہوگی۔
پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق کھلاڑیوں کی سب سے کم بریکٹ والی بیس پرائس پر کم از کم اضافی بولی ڈھائی لاکھ روپے ہوگی، ہر فرنچائز کم از کم 2 ان کیپ انڈر 23 کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنے کی پابند ہوگی ، پلیئنگ الیون میں ایک کھلاڑی لازم ہے۔

منتخب ہونے والے کھلاڑی متعلقہ فرنچائز کے ساتھ 2سال کا معاہدہ کرسکتے ہیں،پی ایس ایل کے 12ویں ایڈیشن میں زیادہ سے زیادہ 7 کھلاڑی ریٹین کیے جاسکیں گے۔
پاکستان سپر لیگ 12 کے بعد گرینڈ آکشن ہوگا،جس میں ہر فرنچائز کو 5ریٹنشن کی اجازت ہوگی،ریلیز کیے جانے والے تمام کھلاڑی پی ایس ایل 13 کے آکشن پول میں شامل ہونگے۔
اسٹار غیر ملکی بیٹر انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر
ہر فرنچائز کا پرس 45 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے،ایلیٹ غیر ملکی کھلاڑی کے حصول کیلئے فرنچائز پرس ساڑھے 50 کروڑ روپے تک ہوگا۔
