مرغی کی سرکاری قیمتوں کو نظرانداز کر دیا گیا، مرغی کا گوشت بھی عوامی پہنچ سے دور ہو گیا۔
لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 349 روپے کلو ہے جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے مقرر کیا گیا ہے، گوشت 526 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 337 روپے مقرر کی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 550 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
لاہور میں گزشتہ روز سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 533 روپے کلو تھا جبکہ آج سرکاری نرخ میں سات روپے کی کمی ہوئی ہے لیکن عام مارکیٹ میں مرغی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔
فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے کلو، پرچون ریٹ 353 روپے کلو ہے جبکہ گوشت 511 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
ملک میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 306 روپے کلو، پرچون ریٹ 320 روپے کلو جبکہ گوشت کا ریٹ 464 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، انڈے 338 روپے فی درجن دستیاب ہیں۔
