زمبابوے کے جنوبی صوبے ماتابی لینڈ ساؤتھ میں سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ایک گاڑی بہہ جانے کے نتیجے میں 9 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویوٹا نوح گاڑی فلابوسی کے علاقے موکولا میں تشانگاموٹوپے دریا عبور کرنے کی کوشش کے دوران تیز بہاؤ کی نذر ہو گئی۔
افغانستان میں بارش اور برفباری سے تباہی ، 61 افراد جاں بحق ، 450 مکانات تباہ
ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ تمام لاشیں مقامی افراد کی مدد سےنکال لی گئیں، جبکہ متاثرین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ حالیہ مہینوں میں مسلسل بارشوں کے باعث زمبابوے کے مختلف علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
