مسجد نبویؐ میں افطار دستر خوان کے پرمٹ کیلئے درخواستیں طلب

saudi govt

سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین نے مسجد نبویؐ میں رمضان المبارک کے دوران افطار دستر خوان پرمٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ میں افطار دسترخوان لگانے کیلئے افراد اور غیر منافع بخش فلاحی تنظیمیں مقررہ ضوابط کے تحت درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کر دیا گیا

انفرادی سطح پر پرمٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی کل 25 جنوری تک جاری رہے گی جبکہ غیر منافع بخش فلاحی اداروں کی درخواستوں کی وصولی 28 جنوری سے شروع ہو گی جس کے لیے 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

حرمین اتھارٹی کے مطابق رمضان المبارک میں افطار دسترخوان لگانے والے درخواستیں جمع کرانے سے قبل اتھارٹی کے ضوابط کا جائزہ لیں اور اس کے مطابق اپنی درخواستیں تیار کریں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp