خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کے دوران حادثات میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیل سامنے آ گئی۔
پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 22 جنوری سے اب تک بارشوں اور برفباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ، پیشگوئی سامنے آ گئی
رپورٹ کے مطابق حادثات کے دوران 9 افراد جاں بحق ہوئے ، جن میں 7 بچے، ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ بارشوں اور برفباری کے باعث 5 گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
چترال، مالاکنڈ، شانگلہ اور خیبر میں لینڈ سلائیڈنگ، گھروں کی چھتیں اور برفانی تودے گرنے کے حادثات پیش آئے۔
