سونے کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں 6ہزار500 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
10گرام سونا 5ہزار 573 روہے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 65 ڈالر مہنگا ہونے سے فی اونس سونا 4988 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ملک میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ
چاندی کی فی تولہ قیمت 526 روپے اضافے کے ساتھ بلند ترین سطح 10801 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ سونے اور چاندی کے نرخ ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
