بھاررتی ریاست مدھیہ پردیش میں آلودہ پانی پینے سے 15 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اندور شہر میں زہریلا پانی پینے سے اب تک 25 افراد ہلاک جبکہ مہو کے علاقے میں 24 سے زائد افراد یرقان میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں ،اندور شہر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نلوں سے کیچڑ آلود اور بدبودار پانی آ رہا ہے جسے پینے کے بعد بچے اور بڑے بیمار ہو گئے ہیں۔
سانگھڑ ، ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5 بچے جاں بحق
بھارتی میڈیا کے مطابق اندور شہر کے متعدد علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کچھ جگہوں پر پانی کی پائپ لائنیں گندی نالیوں اور سیوریج کے قریب سے گزرتی ہیں۔
انتظامیہ نے علاقے میں پانی کے نمونے حاصل کر کے جانچ کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ مشتبہ پانی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
