بنگلا دیش کے مشیر کھیل آصف نذرل نے اعلان کیا ہے کہ بنگلا دیش کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔
آصف نذرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تحفظات حقیقی ہیں،آئی سی سی نے انہیں تسلیم نہیں کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
قبل ازیں بنگلا دیشی حکومتی نمائندگان اور بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے درمیان ملاقات ہوئی ،شرکا کا کہنا تھا کہ بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی سب سے بالاتر ہے۔
بنگلا دیش ٹیم کی جانب سے بھارت جانے سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روزبی سی بی کو آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں خبردار کیا گیا تھا کہ اگر ٹیم بھارت نہیں جائے گی تو اسے ورلڈ کپ سے خارج کر دیا جائے گا۔

بنگلا دیش کا گروپ سی میں انگلینڈ، اٹلی، ویسٹ انڈیز اور نیپال کے ساتھ شیڈول ہے۔ ان کا پہلا میچ 7 فروری کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا۔

