سونا بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سستا ہو گیا۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ پہلی پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئے تھے، جس کے بعد قیمت کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
آج سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونا 686 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد نئے نرخ 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے ہو گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر سستا ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 4832 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
فچ نے پاکستان کی معاشی صورتحال کی رپورٹ جاری کر دی
گزشتہ روز چاندی کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، آج چاندی کی قیمت 30 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 9904 روپے ہو گئی ہے۔
