پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پرومو میں بھارت کی درگت بنا دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے پرومو کی ویڈیو میں پاکستان کی مہمان نوازی اور کرکٹ سے محبت کو دکھایا گیا ہے۔
پرومو کی ویڈیو میں ٹیکسی ڈرائیور آسٹریلوی شخص سے پیسے نہیں لیتا، آسٹریلوی شخص شکریہ ادا کرتا ہے لیکن ہاتھ نہیں ملتا، جس پر ٹیکسی ڈرائیور پیچھے سے کہتا ہے کہ ہاتھ ملانا بھول گئے لگتا ہے پڑوسیوں کے پاس بھی رکے تھے۔
#𝐌𝐚𝐭𝐞𝐖𝐞𝐀𝐫𝐞𝐑𝐞𝐚𝐝𝐲 💪🇵🇰🇦🇺
Bank Alfalah Presents VGO TEL Mobile Pakistan vs Australia T20I Series 2026 is set to begin on 29 January!
🎟️ Get your tickets at https://t.co/r1Y5gXriiG#PAKvAUS | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/zcSOKJ14k0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 21, 2026
بھارتی ٹیم پر طنزیہ پرومو جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا کی زینت بن گیا، اس پرومو میں سلمان آغا کا کہنا تھا کہ ویسے تو ہم مہمان نواز ہیں لیکن بات کرکٹ کی آئے تو مقابلے کے لئے تیار ہیں۔
آئی سی سی کا انکار، بنگلا دیش کے مشیر کھیل نے کھلاڑیوں کو بلا لیا
یاد رہے کہ پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری 2026ء سے ہو گا، دوسرا میچ 31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
