آئی سی سی نے بنگلا دیش کے تحفظات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچز بھارت میں ہی ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملاقات کے لئے بلا لیا ہے۔
اس ملاقات میں مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل کھلاڑیوں کو موجودہ صورتحال کے بارے میں بتائیں گے، مشیر کھیل اور کھلاڑیوں کی ملاقات آج سہہ پہر ہوگی۔
مشیر کھیل ورلڈکپ سے متعلق کھلاڑیوں کی رائے پوچھیں گے اور کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ میں حکومت ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اپنی پوزیشن بھی واضح کرے گی۔
ڈاکٹر آصف نذرل بحران کے حل کیلئے ممکنہ اقدامات پر بھی بات کریں گے، ذرائع کے مطابق کچھ کھلاڑی ورلڈکپ تنازعے کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کے حامی ہیں۔
ابھیشک شرما نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
واضح رہے کہ آئی سی سی نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے میچز بھارت میں ہی ہوں گے جبکہ بنگلا دیش سیکیورٹی تحفظات کی بنیاد پر بھارت نہیں جانا چاہتا۔
