پی ایس ایل(psl) کی سب سے مہنگی فرنچائز’’سیالکوٹ‘‘ کی ٹیم کے مکمل نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔
You guessed it. You waited. Now, I am proud to officially introduce “SIALKOT STALLIONZ” @PSLStallionz
Excited to be part of the Pakistan Super League journey 🏏
You can also follow us on Instagram “SialkotStallionzPSL” @thePSLt20 @TheRealPCB @MajeedHamz84164 #PSL #HBLPSL pic.twitter.com/zX9qNiuhh9— kamil khan (@13kamilkhan) January 21, 2026
’اوزید‘ گروپ کے چیئرمین نے شریک مالک کامل خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ٹیم کے نام کا اعلان کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق غیر ملکی کوچ کا پی ایس ایل جوائن کرنے کا فیصلہ
سیالکوٹ کی فرنچائز کا نام سیالکوٹ اسٹالینز مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پراو زید گروپ کے چیئرمین حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی ٹیم “سیالکوٹ اسٹالینز” کے تاریخی اور مقبولِ عام نام کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

“اسٹالینز” صرف ایک نام نہیں بلکہ سیالکوٹ کی کرکٹ کی پہچان اور ایک عظیم تاریخ کا عنوان ہے،شائقینِ کرکٹ کی خواہشات اور سیالکوٹ کی روایتی پہچان کو برقرار رکھنے کے لیے اسی نام کا انتخاب کیا گیا۔
سیالکوٹ اسٹالینز کی واپسی سے پی ایس ایل کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی،ٹیم کے لوگو، کٹ اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے جلد ہی بڑے سرپرائزز دینگے۔
شعیب ملک کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
واضح رہے فائنل ہونے والے ناموں میں سیالکوٹ تھنڈرز،سیالکوٹ سکسرز،سیالکوٹ اسٹالینز،سیالکوٹ فیلکنز اور سیالکوٹ شاہینز شامل تھے۔
حمزہ مجید کون ہیں؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے کا اعزاز او زیڈ گروپ نے اپنے نام کیا، جس نے سیالکوٹ کی فرنچائز کے مالکانہ حقوق 185 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے حاصل کیے۔

اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی بولی کی تقریب میں مجموعی طور پر دو ٹیمیں، سیالکوٹ اور حیدرآباد، 3 ارب 60 کروڑ روپے میں فروخت ہوئیں۔ مجید چوہدری نہ صرف اس تقریب میں شریک ہوئے بلکہ پی ایس ایل کی 8ویں اور مجموعی طور پر مہنگی ترین ٹیم خرید کر تاریخ بھی رقم کی۔
مجید چوہدری کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ طویل عرصے تک آسٹریلیا میں مقیم رہے۔ انہوں نے دو سال قبل پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا، جس کے پیچھے ان کے بقول وطن سے محبت اور ملک کے لیے کچھ کرنے کی خواہش شامل ہے۔
پی ایس ایل 11، ریٹینشن فارمولہ فرنچائزز کیلئے درد سر بن گیا
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے بھی دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا رہا، اور کرکٹ وہ واحد کھیل ہے جو پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے حصول کے لیے وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کام کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جب لوگ ملک چھوڑنے کی بات کرتے ہیں، وہ اس کے برعکس پاکستان واپس آئے، کیونکہ وطن کی محبت انہیں کھینچ لائی۔
مجید چوہدری کے مطابق پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی شناخت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی دوسری بڑی لیگ ہے اور لیگ کی اعلیٰ انتظامیہ کا وژن ہے کہ اسے دنیا کی نمبر ون لیگ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معیار برقرار رہا تو یہ ہدف جلد حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پی ایس ایل 11 میں بڑی اصلاحات، ڈرافٹ کی جگہ آکشن سسٹم متعارف
ٹیم کی تشکیل اور مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے مجید چوہدری نے واضح کیا کہ وہ غیر ملکی مینٹورز کے بجائے مقامی لیجنڈز پر انحصار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کو بڑے بڑے نام دیے ہیں اور شعیب اختر اور شاہد آفریدی جیسے لیجنڈز ان کے لیے بڑے بھائیوں کی مانند ہیں، جن سے ان کے قریبی تعلقات ہیں۔
مجید چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے ملک میں کرکٹ کی بحالی اور معیشت کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی لیگ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ بن چکی ہے۔
