محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں مغربی ہوائیں کل شام کو بالائی حصوں پراثرانداز ہوں گی،دریائے کابل اور ندی نالوں میں 22 سے 23 جنوری کے دوران پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سوات، چترال، بونیر، شانگلہ، لوئر و اپر دیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور مردان میں بارش کاامکان ہے۔
تیاری کر لیں، موسم کے بارے میں اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ہری پور، کولائی پالس میں بارش و برفباری متوقع ہے ،پی ڈی ایم اے، ڈی ڈی ایم اے، انتظامیہ اور ہنگامی خدمات کو مکمل تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں کے رہائشی احتیاط اورغیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
