کوٹ رادھا کشن کے علاقہ سبزی منڈی کے قریب علامہ اقبال ڈاؤن ٹرین کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی،انجن سے آگ کے شعلے بلند ہونے پر مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسپین، دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 21 افراد ہلاک
حفاظتی اقدامات کے تحت ٹرین کو پھاٹک پر روک دیا گیا، واقعے کے باعث ریلوے ٹریفک عارضی طور پر متاثر ہوا، فائر بریگیڈ اور متعلقہ عملہ موقع پر طلب کرلیا گیا۔
مسافروں کو انجن سے محفوظ فاصلے پر منتقل کر دیا گیا،آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔
