بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ڈیڈلائن ملنے کی خبر کومسترد کردیا ہے۔
بی سی بی عہدیدار امزاد حسین نے وضاحت جاری کی ہے،جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ہمیں کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر مخصوص تاریخ نہیں دی، ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو وینیو کی تبدیلی کی درخواست کر رکھی ہے۔
یاد رہے آئی سی سی اور بی سی سی آئی وفد کی ڈھاکا میں ہونے والی ملاقات کے معاملے پر کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ 21 جنوری تک اس معاملے میں فیصلہ ہوجائے گا۔
کرکٹ ویب سائٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ بنگلادیش ٹیم کی میگا ایونٹ میں عدم شرکت کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ معاملہ، بنگلا دیش نے پاکستان سے رابطہ کر لیا
واضح رہے معاملے پر پاکستان نے کھل کر بنگلا دیش کی حمایت کررکھی ہے۔
