وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوتِ ولیمہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔
جنید صفدر اور ان کی اہلیہ شانزے علی کے دعوتِ ولیمہ کی تقریب شریف فارمز، جاتی امرا رائیونڈ میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں وفاقی اور صوبائی وزرا کے علاوہ سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس یادگار موقع پر دلہن شانزے علی نے گلابی رنگ کا دیدہ زیب سوٹ زیب تن کیا، جبکہ دولہے جنید صفدر نے گرے رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔ واضح رہے کہ شانزے علی، شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، مریم نواز کی تصاویر وائرل
یاد رہے کہ گزشتہ روز جنید صفدر اور شانزے علی کے نکاح کی تقریب لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوئی تھی، جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اہلِ خانہ، وفاقی و صوبائی وزرا اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
جنید صفدر کے نکاح کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دلہن شانزے علی کو نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
