وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ ایک افسوسناک واقعہ ہے، 60 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، لوگ باتیں بناتے ہیں میں کراچی سے باہر تھا،انتشار پھیلانے والے لوگوں کی بات کا جواب دینا مناسب نہیں،حکومت اپنا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پلازہ کے تاجروں کی مالی مدد کرے گی ، تاجروں کے نقصان کا ازالہ کریں گے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ عمارت کے اندر آگ بجھانے کیلئے کوئی انتظامات نہیں تھے ، بغیر کسی اسٹڈی کے کئی منزلہ عمارت بنانے کی اجازت دی گئی۔
