پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی اے کے مطابق اب تارکین وطن اپنی موبائل فون سروس میں تسلسل برقرار رکھ سکیں گے اور بیرون ملک قیام کے دوران ان کی پاکستانی موبائل فون سم بلاک نہیں کی جائے گی۔
پی ٹی اے کا کریک ڈاؤن ، غیر اخلاقی مواد پھیلانے والے 10 لاکھ ، 60 ہزار لنکس بند
اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعلقہ موبائل کمپنی سے رجوع کر سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو ضروری مواصلاتی سہولیات تک مسلسل رسائی حاصل رہے گی، جس سے ان کے لیے پاکستان سے رابطہ برقرار رکھنے میں آسانی ہو گی۔
