لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق موسم کی شدت کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ آسٹریلیا سے مشاورت کے بعد میچز کے نئے اوقات مقرر کیے ہیں۔
نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق میچ کا ٹاس اب سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا جبکہ پہلی گیند چار بجے کرائی جائے گی۔ اس سے قبل ٹاس ساڑھے پانچ بجے اور میچ کا آغاز شام چھ بجے ہونا تھا۔
زمان خان کی طوفانی باؤلنگ، آسٹریلیا میں ہیرو بن گئے، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو لاہور پہنچے گی جبکہ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 29 اور 31 جنوری کے علاوہ یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
