آئی سی سی کا بنگلا دیش کیلئے 2 ممکنہ وینیوز کا پلان، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

آئی سی سی کا بنگلا دیش کیلئے 2 ممکنہ وینیوز کا پلان

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے میچز کیلئے دو وینیوز تجویز کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے بجائے بھارت میں ہی دو وینیو تجویز کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو رواں ہفتے آئی سی سی اس کی وینیوز تبدیل کرنے کی درخواست پر جواب دے گا، بی سی بی نے اپنے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے یہ درخواست اس وقت دی جب فاسٹ بالر مستفیض الرحمان کو بھارتی بورڈ کی ہدایت پر آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ریلیز کر دیا تھا۔

آسٹریلیا کیخلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ قومی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی بنگلا دیش کے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست قبول کرنے کے موڈ میں نہیں ہے، بھارت کے شہر چنئی اور ترواننت پورم کو متبادل وینیوز کے طور پر تجویز کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp