بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا

توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے فیصلے کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا۔

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

دونوں کی طرف سے سزا کے خلاف اپیلیں وکیل خالد یوسف چودھری کے توسط سے دائر کی گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر عدالت نے 24560 ڈائر ی نمبر لگایا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی اپیل پر ڈائری نمبر24561 لگایا ہے، اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے برطرف کئے گئے انعام اللہ شاہ کے بیان پر انحصار کیا، وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا گیا جو نہیں کیا جا سکتا تھا۔

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی طرف سے اپیلوں میں کہا گیا کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت سے فیصلہ کالعدم دینے کی استدعا کی گئی۔

موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک ہی جرم میں متعدد مرتبہ سزا نہیں دی جا سکتی، اسپیشل سینٹرل عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں تھا۔

بھارت میں اقلیتوں پر مظالم انتہائی تشویشناک ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اپیل میں کہا گیا کہ بلغاری سیٹ توشہ خانہ قواعد کے مطابق سابق حکمران جوڑے نے اپنے پاس رکھا۔کہا گیا کہ بغیر تفتیش کے مقدمہ قائم کیا گیا۔ عدالت سے سماعت جلد مقرر کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp