پیپلز پارٹی کے 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر احتجاجاً، پیپلز لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل اسد نواز ایڈووکیٹ نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اسد نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پی ایل ایف اور پیپلز پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہو رہے ہیں کیونکہ ستائیسویں آئینی ترمیم ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کا قتل ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر کے بھٹو اور بے نظیر کے نظریات کی خلاف ورزی کی۔
پیپلز پارٹی اورن لیگ کی قیادت نے جیل کاٹی لیکن اداروں کیخلاف کبھی بات نہیں کی،فیصل کریم کنڈی
انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کی آئین اور جمہوریت کے لیے قربانیاں ان کے شوہر اور بیٹے نے کچل دی ہیں اور انہوں نے استعفیٰ بلاول بھٹو، صدر زرداری اور مجاز اتھارٹیز کو بھیج دیا ہے، اس واقعے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔
