زمبابوے میں جاری انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان (pak u19 vs afg u19)کو شکست دیدی۔سنسنی خیز میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔

ہرارے میں ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی پوری ٹیم 226 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔
انڈر 19 ایشیا کپ فائنل،نیا تنازع کھڑا ہوگیا
گرین شرٹس نے 227 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندوں قبل حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور نے ناقابل شکست 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔کپتان فرحان یوسف نے 65 رنز بنائے۔
ایک موقع پر پاکستان کی 9 وکٹیں 201 رنز پر گر چکی تھیں لیکن حمزہ ظہور اور نقاب شفیق نے شاندار بلے بازی کرکے پاکستان کو فتح دلادی۔
