ڈھاکا، بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی ٹیم ڈھاکا کیپیٹلز کو افسوسناک سانحے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ محبوب علی ٹریننگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوب علی میچ سے قبل گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ سیشن کروا رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ زمین پر گر پڑے۔
ذرائع کے مطابق موقع پر موجود عملے اور طبی اسٹاف نے فوری طور پر محبوب علی کو سی پی آر دی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
بعد ازاں انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔
سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کرگئیں
محبوب علی کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی ٹیم کے کھلاڑیوں، آفیشلز اور کرکٹ حلقوں میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔
ڈھاکا کیپیٹلز کی انتظامیہ اورساتھی کوچز نے مرحوم کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبوب علی ایک محنتی اور پیشہ ور کوچ تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج سلہٹ میں بنگلادیش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ڈھاکا کیپیٹلز اور راج شاہی واریئرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، تاہم کوچ کے اچانک انتقال کے باعث ٹیم اور انتظامیہ شدید رنج و غم کا شکار دکھائی دی۔
