وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق کے استحکام کیلئے بے مثال جدوجہد کی۔
وزیراعظم نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت میں رواداری اور ہم آہنگی جیسی مثبت اقدار کی حوصلہ افزائی کی۔
سابق وزیراعظم نے سیاسی عمل میں رواداری کو فروغ دیا جو لائق تحسین ہے، ملک و قوم کیلئے بینظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاسی میراث میں جذبہ حب الوطنی نمایاں ہے، بینظیر بھٹو نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے کیلئے قابلِ قدر اقدامات کیے۔
بینظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔
